28 جنوری 2011 - 20:30

آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے حجاز کے نامور عالم دین آیت اللہ العَمری کے انتقال کی مناسبت سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و اناالیہ راجعون

حضرات آیات و علمائے سعودی عرب دامت برکاتہمحوزہ مبارکہ علمیہ سعودی عربفقید سعید کے صاحبزادگان حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی جان سوز شہادت کے چہلم کے موقع پر امت اسلامی بالخصوص شیعیان مدینہ منورہ، زعیم راحل آیت اللہ شیخ محمد علی العَمری رضوان اللہ تعالی علیہ جیسی شخصیت کھو کو کھو بیٹھے ہیں۔بے شک مرحوم عالم دین امت اسلامی کے مضبوط قلعوں اور اس امت کے اَعلام میں سے ایک عَلَم اورسختیوں میں مؤمنین کا ملجأ و مأوی تھے۔ اس بزرگوار عالم دین نے اپنی عُمرِ شریف کے دوران شدید مصائب و مشکلات برداشت کیں اور مکتب اہل بیت (ع) کی ترویج و ترقی، دعوت حق کی نشر و اشاعت اور مؤمنین کی مدد و حمایت کی راہ میں ہرقسم کی اذیت و آزار پر صبر وتحمل کا دامن تھامے رکھا۔ خداوند متعال انہیں اسلام اور مسلمین کی جانب سے جزائے خیر عطا فرمائے اور مؤمنین کا محاذ مستحکم و مضبوط کرنے کے عوض جنت الفردوس میں درجات رفیعہ عنایت فرمائے۔ خداوند متعال ان کو اپنی رحمت واسعہ سے بہرہ مند فرمائے اور ائمہ طاہرین علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے خاندان اور فرزندوں کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

20 صفر 1432لطف اللہ صافی

۔۔۔۔۔۔۔۔/110